پرانے شہر کے رین بازار میں نلوں سے ڈرینج کا پانی

   

عوام کی صحت کو خطرہ، رکن اسمبلی اور حکام کی بے حسی
حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقوں میں آلودہ پانی کی سربراہی کی شکایات عام ہوچکی ہیں۔ مقامی افراد کی جانب سے عہدیداروں کو بارہا توجہ دہانی کے باوجود اس مسئلہ کی یکسوئی نہیں کی گئی۔ تازہ ترین معاملہ رین بازار علاقہ کا ہے جہاں مسجد روضۃ الحدیث کے قریب واٹر ورکس کے نلوں سے ڈرینج کا پانی آرہا ہے۔ یہ سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔ متعلقہ رکن اسمبلی اور واٹر ورکس کے حکام کو توجہ دلانے کے باوجود مرمتی کام انجام نہیں دیئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں واٹر پائپ لائن کے پھٹ جانے سے ڈرینج کا پانی اس میں داخل ہورہا ہے۔ مقامی افراد نے شکایت کی کہ آلودہ پانی کی سربراہی کے نتیجہ میں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ لوگ اسی پانی کو صاف کرتے ہوئے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر علاقہ میں ڈرینج کے پانی کے استعمال سے وبائی امراض پھوٹ پڑتے ہیں تو اس کے لئے حکام اور حکومت ذمہ دار ہوں گے۔ مکینوں کی شکایت ہے کہ نلوں سے آلودہ پانی کی سربراہی معمول بن چکی ہے۔ ہر چند ماہ بعد اس طرح کی شکایت کرنی پڑتی ہے۔ واٹر ورکس حکام کو نئی پائپ لائن کی تعمیر کے اقدامات کرنے چاہیئے۔ متعلقہ کارپوریٹر اور رکن اسمبلی کو علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے شکایت کی یکسوئی کرنی چاہیئے۔ ر