پرانے شہر کے 5 ہزار نوجوانوں کو روزگار، 50 ہزار لوگوں کو سبسیڈی قرض

   

اسمبلی حلقہ بہادر پورہ میں کانگریس کی ریالی، امیدوار محمد سمیر ولی اللہ کا عوام سے وعدہ
حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کانگریس پارٹی کے صدر و امیدوار کانگریس حلقہ لوک سبھا حیدرآباد محمد سمیر ولی اللہ نے عوام سے وعدہ کیاکہ اگر عوام انھیں کامیاب بناتے ہیں تو وہ پرانے شہر کے 5000 نوجوانوں کو ملازمتیں اور 50 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو سبسیڈی پر مربوط قرض کی اجرائی میں اہم رول ادا کریں گے۔ محمد سمیر ولی اللہ نے آج اسمبلی حلقہ بہادر پورہ میں کشن باغ پارک تک عاشور خانہ کالاپتھر تک بہت بڑی ریالی منظم کی۔ بعدازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سمیر ولی اللہ نے کہاکہ وہ فرقہ پرستی کے ایجنڈے پر ہرگز یقین نہیں رکھتے۔ پرانے شہر کو ترقی دینے کا خصوصی ایجنڈہ تیار کرتے ہوئے وہ عوام سے رجوع ہورہے ہیں، سب سے پہلے وہ پرانے شہر سے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور اس کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پرانے شہر میں بیروزگاری کی شرح 21 فیصد ہے۔ 20 تا 24 سال عمر کی بیروزگاری کی شرح 45 فیصد ہے۔ پرانے شہر میں روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے شرح بیروزگاری کو گھٹایا جاسکتا ہے۔ کانگریس پارٹی نے نیائے پترا کے نام قومی منشور جاری کرتے ہوئے ایک سالہ جاب گیارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکیم سینکڑوں ڈپلوما ہولڈرس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے اسکل یونیورسٹیز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے بھی پرانے شہر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ محمد سمیر ولی اللہ نے کہاکہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے معاملہ میں عہد کی پابند ہے۔ تلنگانہ کانگریس حکومت نے اقلیتی بیروزگار نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کے لئے 1000 کروڑ روپئے سالانہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پرانے شہر کی 60 تا 70 فیصد خواتین کو اس اسکیم سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سٹ ون کو عصری کورسیس سے لیس کیا جائے گا۔ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ کو بھی ترقی دی جائے گی۔ 2