حیدرآباد۔ پراپرٹی ٹیکس وصولی میں تلنگانہ حکومت کی ارلی بڈ اسکیم سے حکومت کو 14 مئی تک 101 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ۔ 129 میونسپلٹیز و 12 کارپوریشن میں یہ رقم حاصل ہوئی ۔ سب سے زیادہ رقم ورنگل میں حاصل ہوئی جہاں28767 افراد نے 12.16 کروڑ ادا کئے۔ نظام آباد ضلع دوسرے نمبر پر رہا جہاں 6.84 کروڑ روپئے کی وصولی ہوئی۔