باہوبلی اسٹار پربھاس کی نئی فلم جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اور جو 15 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے کا ایک زبردست ایکشن سے بھرپور ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس ٹیزر میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور گن فائٹس کا مظاہرہ ہے پربھاس اور شردھا کپور کے ساتھ اس فلم کو ہندی، تمل، اور تلگو تینوںزبانوں میں بنایا گیا ہے۔ فلم میں نیل نتن مکیش جیکی شراف، مختار خان، مندیرا بیدی، مہیش منجریکر، مرلی شرما اہم کرداروں میں ہے۔ ٹی سیریز اور یووی کریشن کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو سجیت نے ڈائرکٹ کیا ہے۔