پربھاس نے قرنطینہ اختیار کرلیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/22 مارچ، ( پی ٹی آئی ) جنوبی ہند فلموں کے سوپر اسٹار پربھاس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر وہ اپنی مرضی کے مطابق قرنطینہ اختیار کریں گے۔ باہوبلی کے اداکار نے ٹیوٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں لکھا کہ وہ حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ کی تکمیل کے بعد جارجیہ سے واپس ہوئے ہیں۔ چنانچہ چند دن اپنی مرضی کے مطابق خود کو سب سے الگ تھلک رکھیں گے ۔ پربھاس نے ہفتہ کو ٹیوٹر پر لکھا ’’ بیرون ملک اپنی شوٹنگ کے بعد بحفاظت واپس پہنچا ہوں کوویڈ۔ 19 کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش میں نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امید کہ آپ سب بھی محفوظ رہنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے ‘‘ ۔واضح رہے کہ افسانوی اداکار 97 سالہ دلیپ کمار نے پیر کو کہا تھا کہ وہ بھی کسی انفکیشن سے بچنے کے لئے سب سے الگ ہوچکے ہیں۔