پرتشدد احتجاج ، امیت شاہ کا دورہ شیلانگ منسوخ

,

   

٭ نئی دہلی : وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریت (ترمیمی) قانون 2019ء کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے پیش نظر اتوار کو مقرر اپنا دورۂ شیلانگ منسوخ کردیا۔ شیلانگ میں واقع نے شمال مشرقی پولیس اکیڈیمی میں اتوار کو شاہ کا دورہ مقرر تھا۔ شاہ اتوار کو شیلانگ کا دورہ نہیں کریں گے اور پیر کو جھارکھنڈ میں بی جے پی کی مہم میں حصہ لیں گے۔