پرتگال میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 770 تک پہنچ گئی

   

لزبن ۔ پرتگال میں ایک ہفتے کے دوران منکی پاکس60 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 770 ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے پرتگال کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس مئی میں رپورٹ ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد770 تک پہنچ گئی ہے۔ پرتگال کے دارالحکومت لزبن اور پورٹو میں منکی پاکس سے 43 فیصد متاثرہ افراد کی عمریں30 سے 39 سال ہے جن میں 99.3 فیصد مرد ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے23 جولائی کو منکی پاکس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر منکی پاکس کے 27 ہزار 814کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پرتگال اس وبائی بیماری میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔