پرتگال میں گرمی سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

   

پیرس ۔ یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔فرانس، اسپین، یونان اور برطانیہ میں حکام منگل کے روز بھی جنگلوں میں لگی آگ سے نمٹنے میں مصروف رہے جب کہ پرتگال میں اب تک گرمی کی لہر سے متعلق ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ جنوب مغربی فرانس میں فائر فائٹرز خطے میں 30 برس میں سب سے بڑی جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ جب کہ حکام نے ایک شخص کو آتش زنی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
فرانس میں جنگل میں لگنے والی آگ سے 75 مربعہ میل کا رقبہ متاثر ہوا ہے جب کہ 30 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔