پرتیبھا ورما سیول سرویس تیسرا رینک حاصل کرنے والی سرفہرست خاتون

,

   

٭ اترپردیش کی پرتیبھا ورما یو پی ایس سی سیول سرویس 2019ء کے نتائج میں خواتین میں سب سے ٹاپ رینک حاصل کرنے والی خاتون ہیں، جنہوں نے ملک گیر سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔ پرتیبھا ورما کا تعلق سلطان پور (اترپردیش) سے ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی دہلی سے 2014ء میں گریجویشن مکمل کیا تھا اور دو سال تک پرائیویٹ فرم میں خدمت انجام دیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مجھے 489 واں رینک حاصل ہوا تھا۔ جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے اور پھر میں نے جم کر محنت کی اور تیسرا رینک حاصل کیا۔