پرجاوانی درخواستیںواٹس ایپ پر روانہ کریں

   

معمر و معذور شہریوں کیلئے کلکٹر حیدرآباد ہری چندنا کی نئی پہل
حیدرآباد 27 جولائی ( سیاست نیوز ) معمر اور معذور شہریوں کیلئے حیدرآباد ضلع کلکٹریٹ میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ جو معمر شہری پرجاوانی میں شرکت نہیں کرسکتے وہ اب واٹس ایپ کے ذریعہ درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ معمر اور معذور شہریوں کو راحت دیتے ہوئے کلکٹر ڈی ہری چندنا نے واٹس ایپ خدمات شروع کرنے کاف یصلہ کیا تاکہ وہ پرجاوانی کے تحت درخواست روانہ کرسکیں۔ پرجا وانی ہر پیر کو حیدرآباد کلکٹریٹ میں منعقد ہوتا ہے ۔ اب معمر و معذور شہری واٹس ایپ نمبر 7416687878 پر درخواست بھیج سکتے ہیں۔ اسٹاف انہیں ڈاون لوڈ کریگا ۔ خصوصی پورٹل میں رجسٹر کیا جائیگا اور ایک آئی ڈی نمبر دیا جائیگا ۔ درخواست گذار کو اس کی اطلاع دی جائے گی اور کارروائی کے بعد بھی مطلع کیا جائیگا۔