شمس آباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : محمد شمس الدین سابق ڈپٹی سرپنچ و کانگریس لیڈر نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے چھ گیارنٹیوں کیلیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 6 جنوری مقرر ہے جبکہ ٹریفک چالانات کی ادائیگی پر رعایت کی آخری تاریخ 10 جنوری مقرر ہے ۔ ان اسکیمات سے عوام استفادہ کریں اور چالانات پر جو بھاری رعایت دی گئی ہے اس سے بھی فائدہ حاصل کریں ۔۔