نئی دہلی:کرناٹک میںجے ڈی ایس کا ایم پی اور تقریباً تین ہزار خواتین کی عصمت دری کا ملزم پرجول ریوانا سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی فرار ہوا ہے اور جانے سے پہلے اس نے کسی قسم کی معلومات کا حکومت سے اشتراک نہیں کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک باقاعدہ بریفنگ میں یہ معلومات دی۔ جیسوال نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے جرمنی کے دورے کے سلسلے میں وزارت خارجہ سے نہ تو کوئی سیاسی منظوری مانگی گئی اور نہ ہی جاری کی گئی تھی۔سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی جانے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہے ۔یہ بھی اطلاع ہے کہ اس کے خلاف لک اوٹ نوٹس جاری کردی گئی اور اس کے 16مئی تک ہندوستان واپس آنے کا امکان ہے۔