پرجول ریونا کیخلاف سی بی آئی کی بلیو کارنر نوٹس کا امکان

   

نئی دہلی : ایس آئی ٹی نے ہندوستان میں انٹرپول معاملات کے لئے نوڈل ایجنسی سی بی آئی کو ایک درخواست بھیجی ہے جس میں پرجول ریونا کے خلاف بلیو کارنر نوٹس کی مانگ کی گئی ہے۔ پرجول ریونا کے خلاف عوام کی برہمی میں اضافہ ہورہا ہے اوربنگلورو میں اس کے خلاف مشعل روشن احتجاج میں لوگوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور اس کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق پرجول ریونا سفارتی ویزا پر جرمنی فرار ہوچکا ہے۔