حیدرآباد: پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری نریندر یادو کے اچانک دیہانت پر صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی اور دیگر قائدین نے خراج عقیدت پیش کیا۔ نریندر یادو کا کورونا وائرس کے سبب ہاسپٹل میں علاج کے دوران دیہانت ہوگیا۔ اتم کمار ریڈی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ نریندر یادو کی اچانک موت سے وہ ایک حقیقی کانگریسی اور دوست سے محروم ہوچکے ہیں ۔ نریندر یادو نے گزشتہ کئی دہوں تک کانگریس پارٹی کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔ ترجمان پردیش کانگریس جی نرنجن کے علاوہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی دوران صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی انجن کمار یادو نے گاندھی بھون میں یادو کے پوٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر یوتھ کانگریس انیل کمار اور نامپلی انچارج فیروز خاں کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔