پرسکون نیند کیلئے منتخب غدائیں

   

حیدرآباد ۔اچھی نیند لینا آپ کی مجموعی صحت کے لیے ناقابل یقین حد تک اہم ہے، اس سے کئی بیماریوں کے ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، پْرسکون نیند آپ کے دماغ کو صحت مند رکھ سکتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتی ہے۔عام طور پر یہ تجویزکیا جاتا ہے کہ آپ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کے درمیان بلاتعطل نیند لیں حالانکہ بہت سے لوگ نیند لینے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ ماہرین بہترین غذائیںکے بموجب جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنایاجاسکے۔پْرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟ چیری:چیری کو نیندکو فروغ دینے والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ان میں قدرتی طور پر میلاٹونن ہوتا ہے۔
چیری : چیری کاکھانا یا چیری کا جوس پینا طویل اورگہری نیند کو فروغ دینے میں مدد کرسکتا ہے۔
شہد:شہدکو پْرسکون نیند فراہم کرنے والی غذاکہا جاتا ہے، اگر آپ سونے سے پہلے شہد کھا لیں تو آپ کو معیاری نیند آئے گی اس کے ساتھ ہی ماہرین کے بموجبگرم پانی، لیموں اور شہد جسم کو سکون بخشنے اور نیند لانے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے۔
کیلا:کیلے ایک بہترین غذا ہیں لیکن اگر آپ عام طور پر ناشتے میں کیلا کھاتے ہیں، تو آپ سونے سے پہلے اس پھل سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔یہ نیند کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہیں، ان میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے۔ اگر آپ رات کو اچھی نیند چاہتے ہیں توسونے سے پہلے کیلا لازمی کھائیں۔