پرشانت کشور پر نتیش کے تبصرے’پی کے بی جے پی کے لئے کام کررہے ہیں‘ پرکشور نے کہاکہ ”وہ فریبی ہیں“۔

,

   

کشور مختصر وقت کے لئے جے ڈی(یو) کے قومی صدر رہے اور بعد میں انہیں پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔
ویسٹ چمپارن(بہار)۔ نتیش کمار پر جوابی وار کرتے ہوئے سیاسی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے اتوار کے روز کہاکہ بہار چیف منسٹر”فریبی“ اور ”سیاسی الگ تھلگ‘ ہوگئے ہیں اسی وجہہ سے وہ حقیقت کے بجائے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کمار کی عمر کا اثر ان پر دیکھائی دے رہا ہے اور اس کی عکاسی ان کی ”مایوسی“ کررہی ہے۔

کمار کی جانب سے جنتا دل (یونائٹیڈ) میں شامل ہونے کے متعلق ان کے دعوی کے بعد چیف منسٹر کمار نے ان کے لئے ”بی جے پی کے لئے کام“ کرنے والے کہاتھا‘ جس پر سیاسی حکمت عملی کار جس نے بہار میں ”جن سوراج“ لانے کے لئے ریاست گیر ’پدیاترا‘ کی شروع ہے کا یہ تبصرہ سامنے آیاہے۔

کشور نے اے این ائی کو بتایاکہ”وہ (کمار) نے کہاکہ میں بی جے پی کے ایجنڈے پر کام کررہاہوں اور ان سے کانگریس میں ضم ہونے کااستفسار کیا تھا۔ وہ کیسے ممکن ہے؟اگر میں بی جے پی کی حمایت کررہاہوں تو کانگریس کومضبوط بنانے کا ان سے استفسار کیوں کروں گا؟ اگر دوسرا دعوی صحیح ہے تو پہلا غلط ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”وہ (کمار) عمر زیادہ ہونے کی وجہہ سے وہم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سیاسی طور پر وہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں اور ایسے لوگوں میں گھیرے ہوئے ہیں جن پر وہ خود بھروسہ نہیں کرتے۔

او ریہ ان کی مایوسی کی وجہہ ہے کہ وہ بے تکی باتیں کررہے ہیں“۔ کافی دنوں سے کشور او رکمار دونوں ہی ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔ ہفتہ کے روز مذکورہ بہار چیف منسٹر نے کہاکہ کشور جس نے سیاسی پارٹیوں کوانتخابات جیتنے اور لوگوں پر اثر انداز ہونے میں مدد کی ہے‘ اب بے بنیاد باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ چند سال قبل کشور نے انہیں مشورہ دیاتھا کہ اپنی جے ڈی (ایس)کو کانگریس کے ساتھ ضم کرلیں۔کشور اکٹوبر 5کے روزان کے گھر پر مدعو تھے او رانہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے اور اس کی قیادت کرنے کی بھی دعوت دی تھی۔

کشور نے 2اکٹوبر سے بھائی تھیرور گاندھی آشرم سے اپنی ’پدیاترا‘ شروع کی تھی انہوں نے بہار پر حکمرانی کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ 1990کے بعد سے یہ ریاست تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پررہنے والے لوگ کام کے لئے دوسرے ریاستوں کو ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔کشور مختصر وقت کے لئے جے ڈی(یو) کے قومی صدر رہے اور بعد میں انہیں پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اے این ائی کو پچھلے ماہ کہاتھا اگلے اسمبلی الیکشن تک سات پارٹیوں کا موجودہ برسراقتدار(عظیم اتحاد) قائم نہیں رہے گا۔ اگست میں نتیش کمار نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے آر جے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملالیاتھا۔