پرشانت کشور کو کانگریس سے متنفر بھی کے سی آر نے کیا

   

حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) عموما سیاستدان وہی راستہ اختیار کرتے ہیں جو حکمت عملی کے ماہرین تجویز کرتے ہیں تاہم پرشانت کشور کے معاملہ میں صورتحال متضاد ہے ۔ ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے پرشانت کشور پر کانگریس کے خلاف موقف اختیار کرنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا ۔ کانگریس کے ساتھ کام کرنے کے تعلق سے پرشانت کشور کے حالیہ بیانات اس کا اشارہ ہیں۔ پرشانت کشور کا کہنا تھا کہ 2011 سے 2021 تک انہوں نے جملہ گیارہ انتخابات میں حکمت عملی تیار کی اور صرف ایک الیکشن میں انہیں شکست ہوئی ۔ وہ شکست بھی یو پی میں ہوئی جہاں کانگریس انتخابی محاذ کا حصہ تھی ۔ پرشانت کشور کا کہنا تھا کہ کانگریس قائدین کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور کسی کو بھی اپنا ہمنوا بناسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پرشانت کشور نے کانگریس کے احیاء کی کوششوں میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ایک بلیو پرنٹ بھی پیش کیا تھا ۔