پٹنہ:کے انتخابی حکمت عملی سے سیاست دان بنے پرشانت کشور نے چہارشنبہکے روز جن سوراج پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا۔کشور نے یہ اعلان چہارشنبہکو پٹنہ کے ویٹرنری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔ اس دوران سابق مرکزی وزیر دیویندر پرساد یادو، سفارت کار سے سیاست دان بنے پون ورما اور سابق رکن پارلیمنٹ مونظیر حسن سمیت کئی معروف شخصیات موجود تھیں۔کشور نے چمپارن سے ریاست کے تین ہزار کلومیٹر سے زیادہ لمبی پد یاتراکو شروع کرنے کے صرف دو سال بعد یہ پارٹی بنائی، جس کا مقصد ریاست میں لوگوں کو ’نیا سیاسی متبادل‘ دے کر منظم کرنا ہے۔. مہاتما گاندھی نے چمپارن سے ہی ملک میں ’’پہلا ستیہ گرہ‘‘شروع کیاتھا۔