بنگلورو : ہندوتوا لیڈر اور سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک کے مسلم لڑکیوں اور خواتین کو محبت کے جال میں پھنسانے کے لئے ہندو نوجوانوں کو اُکسانے کا بنگلورو میں شہریوں نے سخت نوٹ لیا ہے۔ متالک نے دو روز قبل اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ہندو نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلم لڑکیوں کو پھنسائیں اور اُن کی زندگیاں برباد کریں۔ صحیح سوچ و فکر رکھنے والے شہریوں نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس پراوین سود کے دفتر کے باہر جمع ہوکر متالک کے خلاف احتجاج کیا اور سوال اُٹھایا کہ نفرت اور اشتعال پر مبنی تقاریر کے باوجود اُس کے خلاف کارروائیوں کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ بی جے پی کو انگریزی اور کنڑ زبان میں احتجاجیوں نے متالک کے خلاف شکایت پیش کی۔