پرنب مکرجی کو بھارت رتن حاصل کرتا ہوا دیکھنا ایک اعزاز: مودی

   

بھوپن ہزاریکا اور ناناجی دیشمکھ کی خدمات کو خراج
نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے جمعہ کو سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کو بھارت رتن کا ایوارڈ دینے کے بارے میں کہا کہ یہ ان کی قوم کے تئیں کی گئیں خدمات کا بہت ہی موزوں اعتراف ہے۔ پرنب مکرجی کو گزشتہ جمعرات کو ان کے جانشینی صدر جمہوری ہند رام ناتھ کووند نے ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھارت رتن دیا۔ اور اپنے ٹوئٹ پر وزیراعظم نے لکھا کہ آپ نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں جو مقدور بھر کوشش کی اس کے لیے بہت شکریہ۔ آپ کو بھارت رتن انعام حاصل کرتا ہوا دیکھنا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ آپ کے مشہور گلوکار بھوپن ہزاریکا اور آر ایس ایس کے قائد ناناجی دیشمکھ کو بھی بعد از مرگ بھارت رتن کا اعزاز دیا گیا۔ مودی نے ہزاریکا کے بارے میں کہا کہ وہ ساری دنیا میں مشہور ہے۔ ناناجی دیشمکھ کے بارے میں مودی نے کہا کہ انہو ںنے دیہی آبادی کی ترقی کے لیے اور انہیں بااختیار کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی۔