نئی دہلی: سابق صدر پرنب مکرجی کی حالت مستحکم ہے اور ان کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔آرمی کے آر آر ہاسپٹل کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ مسٹر مکرجی کی حالت میں صبح کوئی تبدیلی نہیں دکھائی دی ۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ وہ اب بھی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں ۔ سابق صدر کے دماغ کی سرجری کی گئی ہے ۔