پرنسپل سکریٹری فینانس کی ہائی کورٹ میں حاضری

   

حیدرآباد/8 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے پرنسپل سکریٹری فینانس راوت کو ہائی کورٹ میں حاضر ہوکر کنٹراکٹر کے بلز کی عدم ادائیگی پر وضاحت کرنی پڑی ۔ عدالت نے آئی اے ایس عہدیدار سے بلز کی عدم ادائیگی پر سوال کیا۔ عہدیدار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کی گئی کیونکہ ہائی کورٹ احکامات کی تعمیل نہیں کی گئی۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ کئی برسوں سے بلز جاری نہیں کئے گئے۔ عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین، پنشنرس اور کنٹراکٹرس کے بلز کی منظوری میں تاخیر پر ناراضگی جتائی۔ عدالت نے 62.94 کروڑ کی ادائیگی میں تاخیر پر وضاحت طلب کی۔ر