پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا

   

حیدرآباد : شہر میں موسلا دھار بارش اور خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا رُخ بھی موڑ دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف مقامات سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد آنے والی پروازوں کا رُخ بنگلور اور چینائی کی سمت موڑ دیا گیا ہے۔ مسافرین کے لئے دونوں شہروں میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافرین کے لئے دوسرے شہروں میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔