پروفیسر اعزاز افضل پر اولین قومی ویبنار

   

کلکتہ ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممتاز اردو شاعر و ادیب اور مغربی بنگال کی اردو تہذیب کی نمایاں پہچان اعزاز افضل کی ادبی خدمات پر آج یہاں اولین قومی ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔کلکتہ گرلس کالج کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اس ویبنار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے اظہار خیال کیا اور مقالے پیش کئے ۔متعلقہ کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر نعیم انیس، کالج کی پرنسپل ؍ سکریٹری ڈاکٹر ستیہ اپادھیائے اور کمپیوٹر اسسٹنٹ آنسہ نیہا رائے نے سیمینار کے اس متبادل نظم کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کئے ۔شرکاء میں دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاظم، ونوبا بھاوے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زین رامش، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر اسلم جمشید پوری اور دوسرے شریک تھے ۔