حیدرآباد 5 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر اور انقلابی شاعر غدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر نے پروفیسر جئے شنکر کی جینتی کے ضمن میں پیام جاری کیا جس میں تلنگانہ سماج سے ناانصافیوں کے خاتمہ کیلئے آنجہانی کی خدمات کی یاد تازہ کی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کے حصول میں پروفیسر جئے شنکر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اُنھوں نے کہاکہ جئے شنکر نے تلنگانہ کے بارے میں جو خواب دیکھا تھا اُس کی تکمیل کیلئے کانگریس حکومت اقدامات کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے انقلابی شاعر غدر کی برسی پر خراج پیش کرکے تلنگانہ تحریک میں اُن کے رول کا ذکر کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک غریب خاندان کے فرد غدر نے خود کو عوام کیلئے وقف کردیا تھا ۔1