پروفیسر سید عبدالرحمن گیلانی کا انتقال

,

   

نئی دہلی: دہلی یو نیورسٹی کے سابق پروفیسر سید عبدالرحمن گیلانی جنہیں 2001ء پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی لیکن سپریمکورٹ نے انہیں بری کردیا۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی۔ ایس اے گیلانی جو دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج میں عربی مضمون پڑھاتے ہیں جمعرات کی شب ان کا انتقال ہوگیا۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ گیلانی کو پارلیمنٹ پر حملہ کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے انہیں بری کردیاگیا۔