پروفیسر وپن کمار ترپاٹھی کو پیس ایوارڈ

   

5ستمبر کو خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر جشن میلاد البنی ؐ
حیدرآباد۔31اگسٹ(پریس نوٹ)کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے امسال جشن میلاد النبیؐ تزک و احتشام کے ساتھ 5ستمبر کو بعد نماز جمعہ خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر منایا جائے گا۔صدارت جناب ایم اے مجیب صدر بزم کریں گے اور حافظ و قاری مولانا متین علی شاہ قادری صدر آل انڈیا قرات اکیڈیمی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے-واضح رہے کہ بزم رحمت عالم کی جانب سے ایسی شخصیت کو ہر سال ایوارڈ عطا کیا جاتا ہے جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار ہوتے ہیں۔ مسلمانوں اور اسلام کے تعلق سے دنیا میں پیدا شدہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے کام کرتے ہیں۔ بزم رحمت عالم نے اپنے اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جاریہ سال رحمت عالم پیس ایوارڈ مشہور و معروف پروفیسر وپن کمارترپاٹھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروفیسر وپن کمار ترپاٹھی مسلسل 30 برسوں سے ہندو مسلم اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے حقوق کے لئے بات کرتے ہیں۔ فلسطین کے کاز کے لئے وہ بہت زیادہ سرگرم ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کی کھل کر مذمت کرتے ہیں اور وہ اسرائیل کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ پمفلٹ میان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ فلسطین کے تعلق سے اور مسلمانوں کے تعلق سے اپنی رائے کو شخصی اخراجات پر پمفلیٹ میں شائع کرتے ہیں اور حق و انصاف پر مبنی چھوٹی چھوٹی تقریریں کرتے ہیں۔ وہ اسرائیل کے جارحانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ مہمان مقرر ’’ غزہ کا تحفظ اور جمہوریت کا تحفظ‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ایم اے مجیب نے کہا کہ جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر تاحال پروفیسر کانچا ایلیا، کیپٹن پانڈورنگا رائو، راجیو شرما، فادرسامیول پیٹر، مشہور و معروف رائٹر رام پنیانی ، مشہور خطاط انیل کمار چوہان ، صحافی ملے پلی لکشمیا اورصحافی روہت اپادھیائے کو ایوارڈس دیئے گئے ہیں۔