حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے پروفیسر ٹی کشن کمار ریڈی کو جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کردہ احکامات تقرر پر سکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر یوگیتا رانا نے جی او آر ٹی 27 جاری کیا۔ پروفیسر ٹی کشن کمار ریڈی جے این ٹی یو حیدرآباد کے وائس چانسلر کے عہدہ پر تین سال تک برقرار رہیں گے۔ سابق میں 7 ریاستی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کا تقرر کیا گیا تاہم جے این ٹی یو کے وائس چانسلر کے تقرر میں بعض تکنیکی رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ حکومت نے کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین کو جے این ٹی یو وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری دی تھی۔1