پروفیسر کودنڈا رام نے حکومت کی سیکوریٹی کو واپس کردیا

   

حیدرآباد ۔22۔ اگست (سیاست نیوز) گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے نامزد رکن پروفیسر کودنڈا رام نے انہیں الاٹ کی گئی سیکوریٹی قبول کرنے سے انکارکردیا۔ ایم ایل سی نامزد ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے قواعد کے مطابق سیکوریٹی فراہم کی گئی تھی لیکن کودنڈا رام نے اسے واپس کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی آدمی ہیں اور انہیں شخصی سیکوریٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کودنڈا رام نے کہا کہ سیکوریٹی کے سبب عوام سے راست رابطہ میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلا روک ٹوک ان سے اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں۔ سیکوریٹی کی موجودگی سے عوام کے رجوع ہونے میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔1