پروفیسر کی اپنے شاگردوں سے منشیات پر گفتگو تنازعہ کا شکار

   

ابوجا: الجزائر کے طلباء 2023-2024 تعلیمی سال کیلئے سال کے آخر کے امتحانات دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد عوامی حلقوں میں ایک پروفیسر پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر کو اس ویڈیو میں اپنے طلباء کے ساتھ منشیات کے بارے میں کھلے ماحول میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ دن پہلے ایک پروفیسر کی اپنے طالب علموں کو منشیات کے بارے میں بتانے کی ویڈیو نے الجزائر کے لوگوں میں نجی اسباق کے فائدے کے بارے میں سوشل میڈیا پر وسیع بحث کو جنم دیا ہے۔یہ وہی تنازعہ ہے جو عام طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے جب حتمی امتحانات قریب آتے ہیں۔
تاہم مذکورہ پروفیسر کی ایک ویڈیو کے پھیلاؤ نے پرائیویٹ اسباق کے مسئلے کو مزید سنگین انداز میں پیش کیا ہے۔اسی ویڈیو میں جسے پروفیسر نے خود فلمایا، اس نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح اسے اور اس کے دوست کو سیکورٹی فورسز نے منشیات رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا۔پروفیسرنے طلباء اور طالبات کے سامنے منشیات کے حوالے سے عوامی اصطلاحات کا استعمال بھی کیا۔