پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین کو ممتاز تملن ایوارڈ

   

چینائی15اگست(یواین آئی)تمل ناڈو وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تمل ناڈو سکریٹریٹ کے احاطے میں منعقد یوم آزادی کے تقریب میں اعزازات سے نوازا۔تمل ناڈو اور تمل قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے والوں کو اعزاز پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کے ایم قادر محی الدین کو سال 2025 کا Thagaisal Tamilar ایوارڈ پیش کیا۔ اس ایوارڈ کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے دس لاکھ روپے کا چیک اور توصیفی سند بھی پیش کیا۔ اس موقع پر چیف سکریٹری این مرگانندتھم بھی موجود تھے ۔ پروفیسر کے ایم قادر محی الدین پدوکوٹائی ضلع کے تھرونللور نامی گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ ایک سینئر سیاسی رہنما، انسان دوست اور دانشور اور بہترین مقرر ہیں۔ انہوں نے 15 سال تک جمال محمد کالج، تریچی میں تاریخ کے پروفیسر کے طور پر کام کیا۔وہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر ہیں۔ وہ تمل ناڈو میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاست تمل ناڈو کے صد ر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ وہ 2004 میں ویلور لوک سبھا حلقہ سے منتخب ہوئے تھے ۔انہوں نے 2010 میں کوئمبٹور میں منعقدہ عالمی تامل کلاسیکی زبان کانفرنس میں کلاسیکل تمل اور عربی – ایک موازنہ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیاتھا۔