نئی دہلی19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اجودھیا معاملے میں مسلم فریق کی وکالت کرنے والے سینئر وکیل راجیو دھون کو دھمکی دینے والے تمل ناڈو کے پروفیسر این شنموگم کے معافی مانگ لینے کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ آج ختم کردیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں آج جب یہ معاملہ سماعت کے لئے آیا تو انہوں نے پوچھاآپ ایسا کیوں کررہے ہیں؟ آپ 88 برس کے ہوگئے ہیں۔اس پر مسٹر شنموگم نے اپنے رویے کے لئے عدالت سے معافی مانگی۔