پروٹوکشن وارنٹ پر مونو مانسیر کو 25ستمبر کے روز گروگرام پولیس لے جائے گی

,

   

فی الحال بھرت پور جیل میں مونو عدالتی تحویل میں ہے
گروگرام۔ گروگرام پولیس بجرنگ دل کارکن اور مبینہ گاؤ رکشک موہت یادو عرف مونومانسیر کو 25ستمبر کے روز پروٹوکشن وارنٹ پر لے گی۔گروگرام کے مانسیر علاقے سے 12ستمبر کے روز مونو مانسیر کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

اسی روز ضلع بھرت پور میں دو مشتبہ گاؤ تسکروں نصیر او رجنید کے قتل کے معاملیمیں راجستھان پولیس نے عدالت سے کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیاتھا۔فی الحال بھرت پور جیل میں مونو عدالتی تحویل میں ہے۔

ایک دوسرے کیس میں گروگرام پولیس مونو کو پروٹوکشن وارنٹ پر حاصل کریگی جو پٹواڈی پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعات 147‘120بی‘ اور 201کے تحت درج مقدمہ کے ضمن میں ہے۔

گروگرام پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ بہت جلد مونو کو پوچھ تاچھ کے لئے گروگرام لایاجائے گا‘ اور مزیدکہاکہ اس کے لئے تمام رسمی کارائیوں مکمل کرلی گئی ہے۔