حیدرآباد: پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) 18 اکتوبر کو اپنی چمک میں واپسی کررہا ہے ۔ بیٹل آف بریتھ کا آغاز ایک سنسنی خیز افتتاحی مقابلیکے ساتھ ہوگا جہاں تیلگو ٹائٹنز اور بنگلورو بلز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ مقابلہ جی ایم سی بی انڈور اسٹیڈیم، گچی باولی حیدرآباد میں کھیلا جائے گا ۔ نئے سیزن کے آغاز سے قبل آج یہاں حیدرآباد میں بنجارہ ہلز پر واقع حیات پلیس میں ایک عظیم الشان متعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پی کے ایل لیگ کے کمشنر اور مشال اسپورٹس میں اسپورٹس لیگز کے سربراہ، مسٹر انوپم گوسوامی، ٹیم کے کپتان پون سہراوت (تیلگو ٹائٹنز) اور پردیپ ناروال (بنگلور بلز) کے ہمراہ موجود تھے۔ پی کے ایل سیزن کا آغازکرتے وقت باقی 10 ٹیموں کے کپتان بھی اس تقریب موجود تھے۔