پرچہ نامزدگیوں کی احتیاط سے جانچ کی ہدایت

   

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا کا عہدیداران سے خطاب
نارائن پیٹ۔/11 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا ( آئی اے ایس ) نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس ماہ کی 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ سے قبل تمام نامزدگیوں کے پرچوں کی تنقیح کرلیں۔ ضلع کلکٹر نے الیکشن ریٹرننگ آفیسرس کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس ماہ کی 13 تاریخ بروز پیر امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ دستاویزات کی انتہائی محتاط انداز میں جانچ مکمل کرلیں۔ اسکرونٹی الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کئے جائیں۔ ابھی تک اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں دو دو مرتبہ دو دو سیٹ داخل کئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے بعد ازاں حلقہ مکتھل کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کا معائنہ کیا ۔ الیکشن ریٹرننگ آفیسر مینک متل ( آئی اے ایس ) مقرر ہیں۔ اس موقع پر ان عہدیداروں کو ہدایت کی کہ تمام پرچوں کو حفاظت سے رکھیں اور بعد ازاں اعلیٰ جانچ پڑتال کریں۔ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نارائن پیٹ رامچندر نائیک و الیکشن عملہ موجود تھا۔