حیدرآباد، 21 اگست (یو این آئی) آندھرا پردیش میں سیلابی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ پرکاشم بیریج پر پہلا خطرے کا انتباہ بدستور برقرار ہے ۔ بیریج پرپانی کا بہاؤا ور اخراج 5.04 لاکھ کیوسیک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گوداوری، کرشنا اور تنگبھدرا کے کنارے رہنے والے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔گوداوری کا بہاؤ بھی تیز ہے ۔ بھدراچلم میں سطح آب 50.3 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دھولیشورم پر بہاؤ و اخراج 9.75 لاکھ کیوسیک برقرار ہے ۔