پرکاشم بیریج کے 70 دروازے کھول کر پانی کا اخراج

   

حیدرآباد 14اگست (یواین آئی) شدید بارش کے سبب اے پی کے پرکاشم بیریج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جس کے بعد پراجکٹ کے حکام نے اس کے 70 دروازے کھول کر پانی کو خارج کیا۔ پرکاشم بیراج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے ۔ شدید بارش کے سبب بیریج میں پانی کا بہاؤ 4,81,194 کیوسک تک پہنچ گیا جس کے بعد حکام نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہویے بیریج کے تمام 70 دروازے کھول کر پانی چھوڑا ۔بیریج میں پانی کی موجودہ سطح 13.5 فٹ ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے پہلے درجے کا انتباہی سگنل جاری کر دیا گیا ہے ۔حکام نے بیریج کے نچلے علاقوں کے رہنے والوں کو الرٹ کر دیا ہے ۔ حکام کی جانب سے دریایے کرشنا میں کشتی رانی اور تیراکی پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔