شمس آباد میں پریس کانفرنس سے چندرا ریڈی کا خطاب
شمس آباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے خلاف بی جے پی لیڈر و مائیلار دیو پلی کارپوریٹر سرینواس ریڈی نے الزامات عائد کئے اور تنقید کیا جس پر بی آر ایس قائدین نے آج شمس آباد میں پریس میٹ منعقد کی ۔ کے چندرا ریڈی شمس آباد منڈل بی آر ایس صدر نے کہا کہ پرکاش گوڑ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور ساتھ ہی عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے راجندر نگر کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں عوام نے تین مرتبہ کامیاب کروایا ہے اور اگلے انتخابات میں بھی ان ہی کی کامیابی یقینی ہے ۔ راجندر نگر حلقہ خاص کر شمس آباد منڈل اور میونسپلٹی میں کروڑہا روپیوں کے فنڈز کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر کروائی گئی ۔ انڈر گراونڈ ڈرینج ، اسکول بلڈنگس ، پنچایت بلڈنگس ، واٹر ٹینک وغیرہ تعمیر کروائے گئے اور پنشن ، شادی مبارک ، لکشمی کلیانم ، رعیتو بندھو ، دلت بندھو اسکیمات کے ذریعہ کروڑہا روپئے منظور کروائے گئے ۔ پرکاش گوڑ کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ بی جے پی کارپوریٹر میلار دیوپلی ڈیویژن نے ناکام ہوئے اور عوام کے غصہ کو دور کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے رکن اسمبلی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ کے چندرا ریڈی نے میلار دیوپلی کارپوریٹر کو انتباہ دیا کہ آئندہ وہ پرکاش گوڑ کے خلاف بیان نہ دیں اگر دوبارہ وہ حرکت کرتے ہیں تو انہیں شمس آباد میں قدم رکھنے تک نہیں دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی سرینواس ، نیرٹی راجو ، موہن راؤ ، نظیر الدین ، راج کمار ، موہن نائک ، رویندر ، پرشانت ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔۔