آر ٹی سی نظام آباد آر ایم شودھا پرملا کا دورہ ، تاجرین کو انصاف کا تیقن
آرمور ۔آرمور میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ کی نگرانی میں آرمور میونسپل پرکٹ بس اسٹانڈ کے حدود میں آر ٹی سی کو کرایہ ادا کرتے ہوئے کاروبار کرنے والے تاجرین کے دوکانوں کو ڈھادیا گیا تھا۔ جس پر تاجرین یاسین ہوٹل اور ایم اے مقیم ، محمد ابراہیم پاشا ودیگر کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس پر ان تاجرین نے ٹی ایس آر ٹی سی نظام آباد آر ایم شودھا پرملا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی تھی۔ جس پر اریم میڈم آج آرمور کے پرکٹ بس اسٹانڈ کا دورہ کرتے ہوئے تاجرین کے نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمور میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ نے ہمیں کسی بھی قسم کی اطلاع کے بغیر آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے حدود میں موجود دوکانوں کو منہدم کیا گیا۔ اس سے متعلق میونسپل کمشنر سے بات کی ہے۔ تاجرین کے نقصان کی پابجائی کے سوال پر بتایا کہ میونسپل آتھاریٹی سے بات کرتے ہوئے انصاف کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر پرکٹ بس اسٹانڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمور ڈپو مینجر سی رویندر ودیگر عملہ موجود تھا۔
