پرگتی بھون میں داخلہ کیلئے ہاتھوں کی صفائی کا انتظام

   

حیدرآباد۔24 مارچ(سیاست نیوز) پرگتی بھون میں داخل ہونے والوں کو ہاتھوں کی صفائی اور دھونے کے انتظامات کرتے ہوئے مثال قائم کی گئی ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے داخل ہونے سے قبل صابن سے ہاتھ دھونے کے بعد سینیٹائیزر سے ہاتھ صاف کئے ۔ چیف منسٹر کے دفتر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے والے تمام وزراء اور عہدیداروں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ شخصی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور پرگتی بھون میں داخل ہونے سے قبل اچھی طرح سے ہاتھ دھونے کے بعد ہی داخل ہوں۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے علاوہ چیف سیکریٹری مسٹر سومیش کمار اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بھی اجلاس میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھوئے اور سینیٹائیزر کا استعمال کیا۔