پرگتی بھون پر ٹی آر ٹی امیدواروں کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( این ایس ایس) : ملازمتوں کے حصول کی کوششوں میں معروف ٹی آر ٹی امیدواروں نے ہفتہ کی صبح چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کا محاصرہ کرلیا۔ یہ امیدوار روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر سے ملاقات کے خواہش مند تھے ۔ لیکن پولیس نے انہیں دفتر میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔ جس کے نتیجہ میں برہم امیدواروں نے احتجاج شروع کردیا اور پولیس نے انہیں حراست میں لینے کے بعد گوشہ محل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔۔