این ڈی اے کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اب این ڈی اے کی ایک اتحادی پارٹی ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کے رہنمااور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے مالیگاؤں دھماکوں کی ملزم پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنانے کے لئے بی جے پی کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ اور بھاجپاکو انکے کارناموں کا آئینہ دکھایا ہے۔
اٹھاولے نے کہا ہے کہ ’’پرگیہ ٹھاکر کا نام مالیگاؤں دھماکوں میں آیا ہوا ہے اور سابق اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکے کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت تھے‘‘۔ انہوں نے پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی سخت الفاط میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیمنت کرکرے کی موت ان کی بد دعا کی وجہ سے ہوئی تھی۔
واضح رہے بی جے پی نے پرگیہ ٹھاکر کو بھوپال کی سیٹ سے اپنا امیداور بنایا ہے اور امیدوار بننے کے بعد انہوں نے کئی متنازعہ بیانات دیئے ہیں جس میں ایک بیان شہید ہیمنت کرکرے کے خلاف ہے۔ ہیمنت کرکرے کے خلاف دیئے ان کے بیان کی سب نے مذمت کی ہے۔ چاروں طرف مذمت کے بعد پرگیہ ٹھاکر نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا مگر اس بیان کے لئے معافی نہیں مانگی تھی۔
واضح رہے کہ بی جے پی خود کئی لیڈران اپنی اعلیٰ قیادت کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں، اور ان میں بغاوت کی خبریں بھی آرہی ہے۔