٭ کانگریس ایم پی ششی تھرور نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر کو اس وقت تک پارلیمنٹ میں نشست سنبھالنے کی اجازت نہیں دینا چاہئے جب تک وہ لوک سبھا میں ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت قرار دینے پر معذرت خواہی نہیں کرتی۔ تھرور نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دیا اور پارلیمنٹ لے آئی ، اب ان کو پارلیمنٹری پارٹی اجلاس میوں شرکت کی اجازت نہ دینے سے کیا ہوگا ۔