پریاگ راج میں آر ایس ایس بلاک سکریٹری شرپسندوں کی فائرنگ میں زخمی

   

پریاگ راج: اتر پردیش کے پریاگراج کے علاقے موئمہ میں آر ایس ایس کے بلاک قائم مقام سکریٹری (کاریہ واہک) دنیش موریہ کو جمعہ کی صبح شرپسندوں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مئوئمہ کے گاؤں مارکھا مؤ کا رہائشی ، روڈ ویز کے کنٹریکٹ ورکر ہے ۔ صبح 6 بجے بس سے اترتے وقت ، مئوئمہ پولیس اسٹیشن کے قریب چھپاہی باغ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (گنگاپار) دھول جیسوال نے بتایا کہ زخمی دنیش کو ایس آر این میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ڈاکٹروں سے مستقل رابطے میں ہے ۔ اس وقت وہ خطرے سے باہر ہے ۔