پریاگ راج۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھیرت راج پریاگ میں گنگا اور یمنا کی آبی سطح میں 34 سنٹی میٹر اور یمنا میں 44 سینٹی میٹر تک اضافہ ہوا ہے ۔سیلاب کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز فافماؤ میں گنگا کی آبی سطح میں 78.56 میٹر، چھت ناگ میں 74.54 میٹر اور نینی میں یمنا کی سطح 75.04 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
