پریرا کی لنکا کے لیے تیز ترین ٹی20 سنچری

   

نیلسن ۔ نئے سال 2025 میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کوسل پریرا نے سری لنکا کیلئے تیز ترین سنچری اسکور کی ۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 218 رنز بنانے میں کامیاب رہی کیونکہ کوسل پریرا نے ان کی جانب سے کافی رنز بنائے۔ انہوں نے تیز ترین ٹی20 سنچری بنا کر سری لنکا کے لیے نیا ریکارڈ بنایا۔ کوسل پریرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45گیندوں پر101 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے صرف 44 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جس میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ سری لنکا کے لیے تیز ترین 20 سنچری بنانے کے معاملے میں پریرا نے2011 میں دلشان کا 55 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔