کولکتہ۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتاز بنرجی نے گزشتہ منگل کو کولکتہ پریس کلب کی ایک مستقل عمارت کے لیے زمین منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوںنے سبکدوش 69 صحافیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے اور ان کے لیے ماہانہ 2500 روپیوں کا وظیفہ بھی مقرر کیا ہے۔ انہوں نے برسر کار صحافیوں کی تخفیف پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حکومت صحافیوں کے روزگار کی ضمانت کو یقینی بنانے کے لیے قانونی گنجائش پیدا کرے گی۔
