پریس کونسل میں نیشنل یونین کے دو اراکین نامزد

   

نئی دہلی : پریس کونسل آف انڈیا میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) کے دو اراکین نامزد کئے گئے ہیں۔ این یو جے آئی کے جنرل سکریٹری پرسنا مہنتی اور دو بار تنظیم کے صدر رہے پرگیانند چودھری کو‘شرم جیوی پترکار’زمرہ میں نامزد کیا گیا ہے ۔مسٹر پرگیانند چودھری اس سے پہلے بھی پریس کونسل کے رکن رہے ہیں۔ مسٹر مہنتی اوڈیشہ یونین آف جرنلسٹس اور مسٹر چودھری ویسٹ بنگال یونین آف جرنلسٹس کے صدر ہیں۔ ایو یو جے آئی کے صدر راج بہاری، قومی خزانچی ڈاکٹر اروند سنگھ، قومی نائب صدر رجت کمار گپتا، سیما کرن، پردیپ تیواری بھوپین گوسوامی، سید جنید، پی راجو اور رام چندر کنوجیا، قومی سکریٹری سیما موہن، شیتل کردیکر، پنکج سونی، کمل کانت اپمنیو، دیپک رائے ، کے کندھا سوامی اور پرشانت چکرورتی نے پریس کونسل میں این جے یو۔آئی کا رکن نامزد کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔