پریش راول نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے چیرپرسن

   

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مشہور فلم ایکٹر پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا نیا چیرپرسن مقرر کیا ہے ۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے پریش نے زائد از 200بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کیلئے نئی ذمہ داری چیلنج بھری مگر لطف اندوز ہوگی ۔ انہوں نے اپنی طرف سے بہترین کوشش کا عہد کیا ہے ۔ پریش کا ماننا ہے کہ اس شعبہ سے وہ مانوس ہیں۔ اس لئے انہیں امید ہے کہ وہ نئی ذمہ داری سے انصاف کرپائیں گے ۔ آج کا تقرر چار سالہ مدت کیلئے کیا گیا ہے ۔ وہ ایم پی رہ چکے ہیں ۔