پرینکا ایمس پہونچ گئیں ‘ زخمی طلبا سے ملاقات

   

نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی آج رات جے این یو کے زخمی طلبا سے ملاقات کیلئے ایمس پہونچ گئیں۔ اس حملے میں جے این یو طلبا تنظیم کی صدر آئیشے گھوش اور دوسرے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکومت اپنے ہی طلبا پر تشدد کی اجازت دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی زخمیوں کے ہاتھ میں فیکچر آیا ہے اور کئیدوسروں کے سروں میں گہرے زخم بھی آئے ہیں۔